عثمان غنی خٹک خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے عثمان غنی خٹک کو خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے شعبہ توانائی و برقیات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عثمان غنی خٹک کو خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے رضی الدین رضی کی برطرفی کے بعد یہ سیٹ گزشتہ سات مہینوں سے خالی تھی عثمان غنی خٹک کی تقر ری آئل اینڈ گیس سیکٹر میں وسیع تجربے کی بنیاد پر کی گئی۔