مشیر کامران بنگش ایم پی اے کا تمام بہی خواہوں ،وزراءاور ایم این ایز اور ایم پی ایز کا سپاس تشکر

مشیر کامران بنگش ایم پی اے کا تمام بہی خواہوں ،وزراءاور ایم این ایز اور ایم ...

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے ان تمام دوست و احباب ،سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور کارکنان،سرکاری حکام اور افسران، معززین،عوام اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی اہلیہ کی وفات پر جنازہ میں شرکت کی، ان کے ساتھ فاتحہ خوانی کی اور یا بذریعہ فون ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ معاون خصوصی نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بذات خود اور انکا پورا خاندان ان تمام بہی خواہوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہےں جنھوں نے انکے ساتھ دکھ اور غم کے اس صدمے اور لمحات میں دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انکے غم میں شریک ہوئے۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کو اجر عظیم عطاءفرمائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر