ڈیرہ میں بد بخت بھائی نے سگے بھائی کا خون کردیا

ڈیرہ میں بد بخت بھائی نے سگے بھائی کا خون کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گھریلو لڑائی جھگڑے پر بھائی کی فائرنگ سے بھائی جاں بحق ہوگیا،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید کی حدودمیں پنیالہ سائنس سکول کے قریب گلفام ولد رضاخان سکنہ محلہ مکرم خان پنیالہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر طیش میں آکر آتشیں اسلحہ سے اپنے بھائی عرفان عرف توری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اورموقع سے فرارہوگیا۔ نواب شہید پولیس نے ملزم اورمقتول کے بھائی عمران کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت اپنے بھائی کے خلاف درج کرلیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر