ڈیرہ میں آر ٹی اے بس ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی

ڈیرہ میں آر ٹی اے بس ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کمشنر ڈیرہ ڈویژن کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آرٹی اے)ڈیرہ کا زائد کرایہ اضافی سواریاں بٹھانے اورمسافروں کو دی جانے والی سہولیات میں غفلت برتنے پر بڑے پیمانے پر کاروائی۔ بلاپرمٹ گاڑیاں چلانے والے مالکان کو ایک ہفتہ کا نوٹس۔ ملتان، کراچی، لاہور، پشاور سمیت تمام روٹس پرجانے والی گاڑیوں میں لیاجانے والا اضافی کرایہ مسافروں کو واپس۔ ڈائیووبس ٹرمینل کو ایک ہفتہ میں منی بس لا نے کی ہدایت بصورت دیگرپرانی اورکباڑابسیں بندکردی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ جاویدخان مروت کی ہدایت پر سیکرٹری(آرٹی اے)اقبال خان وزیر نے ٹریفک سٹاف کے ہمراہ مین بس اسٹینڈ،کراچی بس اسٹینڈاورڈائیووبس ٹرمینل کا دورہ کیا وہاں موقع پر کرایہ لیے جانے والے واچر دیکھے۔ مسافروں سے کرایہ کاپوچھا اورحکومتی نرخ سے زیادہ کرایہ لیے جانے پر مسافروں کو واپس کر دیاگیا۔لگژری گاڑیوں میں دی گئی سہولیات کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے فی الفور سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا بصورت دیگرقانونی کاروائی کی انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ حکومت نے جو نرخ نامہ مقررکیاہے اگراس سے زائد کرایہ وصول کیاتواس کے خلاف کاروائی ہوگی۔ انہوں نے متعلقہ ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہر گارڑی کا واچردیکھیں اگرکرایہ میں خلاف ورزی ہوورہی ہوتو اس کے خلاف کاروائی کریں۔ انہوں نے ڈائیووبس ٹرمینل کادورہ کیا اورٹرمینل منیجر کوہدایات جاری کیں کہ فوری طورپر منی بس فراہم کی جائیں ورنہ پرانی گاڑیاں بندکردی جائیں گی۔ انہوں نے تمام بس اڈوں پر شکایت نمبر بھی آویزاں کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگرکوئی گاڑی اضافی سواریاں بٹھاتی ہے یازیادہ کرایہ وصول کرتی ہے تواس گاڑی کو بندکیاجائے گا۔انہوں نے بغیرپرمٹ گاڑیوں کوبھی بندکرنے کاحکم دیا۔ گاڑیوں میں اوگراہدایات کے مطابق سلنڈر استعمال کرنے کی ہدایت کی۔