معذور گنڈا موٹر سائیکل سواروں،چنگ چی سواروں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ

معذور گنڈا موٹر سائیکل سواروں،چنگ چی سواروں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کارخانوں مارکیٹ سے کپڑے کے تھان لانے والے معذور گنڈا مار موٹر سائیکل سواروں اور چینچیوں سواروں نے کسٹم پولیس کی طرف سے بھتہ وصول کرنے اورکسٹم پولیس کی طرف سے بے جاں تشدد کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دیا اور اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت صدر عمران،فضل رحمان اور نور زادہ نے کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے کارخانوں مارکیٹ سے حاجی کیمپ اڈہ تک کپڑہ لے کر جاتے ہے جو ہمارے معذور گنڈا ماروں کی کمائی کا واحد ذریعہ ہے جبکہ کسٹم پولیس ہم سے مختلف ناکوں پر بھتہ کی رقم وصول کرتے ہیں اور انکار پر ہمارے ساتھیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہیں تاہم حال ہی میں ہمارے ایک معذور ساتھی فضل رحیم کو کسٹم اہلکار نے پشخرہ میں چاکوں سے وار کر کے شدید زخمی کیا جسکے خلاف ہم نے پشتخرہ تھانہ میں رپورٹ درج کرنے گئے تو پولیس نے رپورٹ درج کرنے سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ کسٹم پولیس بسوں،ویگنوں موٹرکاروں میں کپڑا لے جانے والے گنڈاماروں سے بھتہ لیکر چھوڑ دیتے ہے جبکہ ہمیں تنگ کرتے رہتے ہیں جو معذور گنڈاماروں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔مظاہرین نے کسٹم کولیکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معذورگنڈاماروں کے خلاف کسٹم پولیس کے مظالم بند کئے جائے اور ہمارے ساتھی پر ہونے والے تشدد کے خلاف رپورٹ درج کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر