کومسیٹس یونیورسی کے ڈاکٹر سید جنید کا دورہ مردان یونیورسٹی

کومسیٹس یونیورسی کے ڈاکٹر سید جنید کا دورہ مردان یونیورسٹی

مردان (بیورورپورٹ)کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق وائس چانسلر اور موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید محمد جنید زیری نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق پروفیسر ڈاکٹر زاہد مروت پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب پروفیسر ڈاکٹر نیاز پر وفیسر ڈاکٹر سلطان ایاز ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر فیضان جبکہ میاں سلیم رجسٹرار بھی موجود تھے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں اعلی سطح کی تجربہ کار فیکلٹی موجود ہے جو کہ یونیورسٹی کا سرمایا ہے اور یونیورسٹی کی ترقی کا تمام تر دارومدار ان کی تحقیق پر ہے انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان کو یقین دہانی کرائی کے کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی کومسیٹس اسلام آباد کے دروازے ہر وقت عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کھلے ہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان نے کہا کہ عبدالولی خان کے پاس اس وقت 32شعبہ جات میں 460 کی تجربہ کار فیکلٹی ممبران موجود ہے جس میں 290 ر فیکلٹی ممبران پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ہیں جبکہ 60 فیکلٹی ممبران کی پی ایچ ڈی پراسس میں ہیں جو کہ صوبے میں پی ایچ ڈی کے لحاظ سب سے زیادہ ہیں آخر میں میں معزز مہمان نے کیمپس میں پودا لگایا اور ظہرانے میں شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر