این اے 22 کے ہر سکول کو سپورٹس اشیاء فراہم کرینگے،احتشام علی

این اے 22 کے ہر سکول کو سپورٹس اشیاء فراہم کرینگے،احتشام علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار)ضلع ناظم اختشام علی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت این اے22کے ہر سکول کو سپورٹس سامان فراہم کرے گا اس مقصد کے لئے خطیر رقم رکھی گئی ہیں ہاتھیان سپورٹس گراونڈ میں سپورٹس ہال بھی تعمیر کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہایھیان گراونڈ میں پروفیسر وحید اللہ شہید نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کیا تقریب سے سلطان کاکا،افتخار علی،ماسٹر عبد الرحمن،اکبر علی اور صادق حسین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے دیگر کارکن بھی موجود تھے فائنل میچ میں جلالہ الیون نے خٹ کلے ہاتھیان الیون کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا اس موقع پر ضلع ناظم نے کھلاڑیوں شیلڈ اور ٹرافیاں تقسیم کی انہوں نے کہا کہ ضلعی محدود وسائل میں کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد اور حوصلہ افزائی کریگی انہوں نے کہا کہ کھیل کود انسان کے اندر مقابلے کا رجحان پیدا کرتا ہے اور مستقبل میں آنے والے چیلنجز کے لئے تیار کرتا ہے