مردان،بدعنوانی اور فرائض سے غفلت پر 4 اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار فارغ

مردان،بدعنوانی اور فرائض سے غفلت پر 4 اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار فارغ

مردان (بیورورپورٹ) ڈی پی او مردان نے بد عنوانی اور ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب 4اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کا محکمہ پولیس میں کرپٹ، بد عنوانی میں ملوث اور فرائض منصبی میں غفلت کے مرتکب پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کے واضح احکامات کے پیش نظر بد عنوانی اور فرائض منصبی میں غفلت کے مرتکب04پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاکر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ نوکری سے برخاست ہونے والوں میں اے ایس آئی زبیر خان، ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم،کانسٹیبل عرفان اور کانسٹیبل عبد اللہ شامل ہیں،اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں بد عنوانی اور فرائض منصبی میں غفلت و کوتاہی ہر گزبرداشت نہیں کرینگے جبکہ اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، تمام پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور پیشہ ورانہ طریقے سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔اپنی فرائض منصبی محکمانہ قوائد و ضوابط اور احسن طریقے سے سرانجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر