مہمند،دہشتگردی جنگ میں مسمار شدہ مکانات کا معاوضہ دیا جائے،خان بہادر

مہمند،دہشتگردی جنگ میں مسمار شدہ مکانات کا معاوضہ دیا جائے،خان بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند (بیورورپورٹ) مہمند، تحصیل صافی قنداری آزاد کور کے دہشت گردی جنگ متاثرین اور مسمار شدہ مکانات کا معاوضہ دینے کا مطالبہ۔ علاقے میں 300 تک مکانات متاثر ہو چکے ہیں۔ ابھی تک حکومت نے معاوضہ تو دور کی بات ہے سروے تک نہیں کیا۔ خان بہادر کی سربراہی میں پریس کانفرنس۔ مہمند پریس کلب میں قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی قنداروں آزاد کور سے تعلق رکھنے والے خان بہادر، تفسیر خان، گل محمد، صادق شاہ، فضل واحد، عبدالرحیم، جمال شاہ و دیگر نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے 300 کے قریب مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے گزشتہ دس سالوں سے ہمارے لوگ ملک کے مختلف علاقوں میں در بدر کی ٹھوکریں مارتے پھر رہے ہیں اور کرایوں کے مکانات میں رہائش پذیر ہیں۔ ہم غریب لوگ ہیں علاقے سے باہر اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ لہٰذا حکومت ہمارے تباہ شدہ مکانات کیلئے سروے کے ساتھ ساتھ مالی معاوضہ بھی دے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں تباہ شدہ مکانات کے معاوضے دیئے جاتے ہیں لیکن ہمیں ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا۔ جنگ متاثرین نے کہا کہ دوسری جانب ہمارے علاقوں میں بجلی، سکول اور نہ پانی ہے تو متاثرین ایسے حالات میں کیسے واپس آجائے۔ مذکورہ جنگ متاثرین نے علیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا کہ ان کے تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ انہیں دیا جائے۔