چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کی وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود سے ملاقات

چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کی وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود سے ملاقات

لاہور( پ ر) چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے واسا ہیڈ آفس گلبرگ کا دورہ کیا اور وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود سے خصوصی ملاقات کی۔ چئیرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے کہا کہ شاہدرہ، فرخ آباد اور نین سُکھ کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے جس پر وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے واسا کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے چئیرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کو ماڈل شاہدرہ کے ماسٹر پلان پر بریفنگ بھی دی اور کہا کہ نین سُکھ ڈسپوزل لگانے کیلئے سیکشن فور کر لیا گیا ہے اور فنڈز کی منظوری ہوتے ہی کام شروع کردیاجائے گا۔وائس چئیرمین واسا نے مزید بتایا کہ کشمیر پارک میں نیا ٹیوب ویل لگادیا گیا ہے اور ایک ہفتے تک نئے ٹیوب ویل سے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ اس موقع پر چئیرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے کہا کہ برکت ٹاؤن، قیصر ٹاؤن اور عید گاہ خلیل میں ٹیوب ویل لگانے کے کام کو تیز کیا جائے تاکہ شہری صاف پانی سے مستفید ہو سکیں۔چئیرمین پی ایچ اے نے واسا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ واسا محدود وسائل کے باوجود بہت محنت اور ایمانداری سے کام کر رہا ہے۔

مزید : کامرس