پی ٹی سی ایل میں 9 سال بعد سی بی اے کاریفرنڈم کل ہوگا

پی ٹی سی ایل میں 9 سال بعد سی بی اے کاریفرنڈم کل ہوگا

لاہور(پ ر)پی ٹی سی ایل میں 9 سال بعد سی بی اے کاملک بھر میں ریفرنڈم 14 جون جمعہ کے روز ہو گا، لاہور میں 8 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔سی بی اے ریفرنڈم میں 12 ہزار سے زائد ملازمین حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ریفرنڈم میں ملازمین کی 6 نمائندہ تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ریفرنڈم میں حصہ لینے والی تنظیموں میں ورکرز اتحاد فیڈریشن،چاند تارا،پیپلز یونٹی،کپمنی لائنز سٹاف شامل ہیں۔ امیدوار صدر کمپنی لائنز سٹاف رانا صابرکاکہناہے کہ14 جون شیر کی جیت کا دن ہو گا،حقوق کی بحالی کے لئے ورکرز کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیتنے کے بعد ای اینڈ ڈی رولز کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

مزید : کامرس