شاہراہوں پر ایکسل لوڈ کنٹرول پر سختی سے عمل جاری ہے‘ شعیب صدیقی

شاہراہوں پر ایکسل لوڈ کنٹرول پر سختی سے عمل جاری ہے‘ شعیب صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)و فاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے علاقائی دفتر کراچی میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں موٹرویز اور قومی شاہرہوں پر اوورلوڈ ڈگاڑیوں کو سفر سے روکنے سے متعلق فیصلہ پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ این ایچ اے کے ممبر ساؤتھ زون سید شبیر علی شاہ، جنرل منیجر سمیع الرحمن، ڈی آئی جی موٹروے پولیس سلیم احمد، فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے کرنل مسرت اعوان اور سندھ کی ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ جناب شعیب احمد صدیقی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا کردار نہایت اہم ہے۔ کیونکہ یہی شعبہ ملکی صنعت وتجارت اور سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام کا بھی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹرویز اور قومی شاہراہوں کی تعمیرومرمت  کے لئے بھاری رقوم خرچ کی جاتی ہیں۔ اس قومی اثاثہ کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جون 2019 سے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر مقررہ حد سے زیادہ وزن لیجانے والی گاڑیوں کو سفر کی اجازت نہیں دی جا رہی، اس فیصلہ پر موثر انداز میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

 جبکہ سفر کو محفوظ بنانے اور حادثات کو روکنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایکسل لوڈ کنٹرول پر عمل درآمد کے سلسلہ میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے ہفتہ وارہر منگل کو ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ متعلقہ حکام کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
تا کہ اس فیصلہ پر کامیابی سے عمل درآمد کے سلسلے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اس سلسلہ میں ممبر  ساؤتھ زون سید شبیر علی شاہ کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ایکسل لوڈ کنٹرول کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے گی۔      

مزید :

کامرس -