آصف قادرایڈوکیٹ جمعیت لائرز فورم کے کنونیئر مقرر

آصف قادرایڈوکیٹ جمعیت لائرز فورم کے کنونیئر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)جمعیت لائرزفورم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے نئے عہدیداران میں آصف قادرایڈوکیٹ کوکنونیئر اورسلیم شہزاد کنڈی ایڈوکیٹ کوڈپٹی کنونیئر مقررکردیاگیا،جمعیت علماءاسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ نے جمعیت لائرز فورم کے مقررہونے والے دونوں عہدیداران کومبارکباد پیش کی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت لائرزفورم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے آصف قادرایڈوکیٹ ہائی کورٹ کوکنونیئر اورسلیم شہزادکنڈی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کوڈپٹی کنونیئرمقررکردیاگیا۔ نومنتخب کنونیئرجمعیت لائرزفورم ڈیرہ اسماعیل خان آصف قادرایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے تقرر کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمعیت لائرزفورم کی جلدتنظیم سازی کے لیے رکنیت سازی کا عمل شروع کیاجائے گا۔جمعیت لائرزفورم آئین کے تحفظ،لوگوں کوانصاف کی فراہمی اوردین کی سربلندی کے لیے کام کرتی رہے گی ۔ جمعیت علماءاسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفا ق ایڈوکیٹ نے جمعیت لائرزفورم کے نومنتخب عہدیداران آصف قادرایڈوکیٹ اورسلیم شہزادکنڈی ایڈوکیٹ سے ملاقات کے دوران ان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اوران کواپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔