ریاض الدین کا انتقال‘جاوید میانداداورایل سی اے کا اظہار تعزیت

ریاض الدین کا انتقال‘جاوید میانداداورایل سی اے کا اظہار تعزیت

لاہور(اے پی پی)پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے ٹیسٹ ایمپائر ریاض الدین کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں جگہ دے۔دریں اثناء لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صدر شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران وسیم انور، احمد ایاز خان، مسعود انور، چیف سلیکٹر لاہور ریجن حفیظ الرحمن اور جی ایم میڈیا لاہور ریجن عابد حسین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم ٹیسٹ ایمپائر ریاض الدین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، صدر لاہور ریجن شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی کا کہنا تھا کہ ریاض الدین کی کرکٹ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور غم کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے سوگواران کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی نے جلد ریاض الدین مرحوم کے نام کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی