بھارت کیخلاف مخصوص اندازمیں جشن کا ارادہ نہیں:طلعت علی

بھارت کیخلاف مخصوص اندازمیں جشن کا ارادہ نہیں:طلعت علی

ٹاؤنٹن (یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کوئی خصوصی ہدایات نہیں دی گئی ہیں اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ قومی کرکٹرز کو روایتی حریف کیخلاف کامیابی پر مخصوص یا زیادہ جشن منانے سے روکا گیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سرفراز احمد الیون نے وکٹوں کے حصول پر بھارت کیخلاف مخصوص انداز میں جشن پلان کیا ہے لیکن گزشتہ روز ٹاؤنٹن میں میڈیا سے گفتگو میں طلعت علی نے وضاحت کردی کہ بھارت کیخلاف میچ کے دوران ویسے ہی جشن منانے کا کوئی پلان نہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان سے قومی ٹیم کا حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

بھارت کیخلاف میچ کسی شک کے بغیر ایک بڑا ٹاکرا ہے اورٹیم کی نگاہ محض کرکٹ پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی