لگ رہا ہے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ بارش کریگی،سرفراز

لگ رہا ہے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ بارش کریگی،سرفراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹاؤنٹن(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ میں کسی ٹیم کی جانب سے 500رنز بنانے کے امکانات کو مسترد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ایسا ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔سرفراز احمد سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا کوئی ٹیم 500رنز بناسکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ 500رنز بنانے کی باتیں قبل از وقت ہیں، یہ ورلڈ کپ ہے 500رنز کبھی کبھی بنتے ہیں، میرا نہیں خیال اس ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم پانچ سورنز بناسکے گی۔گزشتہ دنوں اوول میں جب آسٹریلیا کے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ آؤٹ ہوکر واپس جارہے تھے تو بھارتی تماشائیوں نے بال ٹمپرنگ میں سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کپتان پر آوازیں کسیں جس پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تماشائیوں کو ایسا کر نے سے منع کیا۔ جب سرفراز احمد سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی تماشائی ایسا نہیں کریں گے۔سرفراز نے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بارش جس طرح ٹورنامنٹ پر اثر انداز ہورہی ہے لگ رہا ہے کہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ بھی بارش ہی کرے گی۔