کوکا کولانے کرکٹ کے پرستاروں کیلئے آفیشل ترانہ جاری کردیا

کوکا کولانے کرکٹ کے پرستاروں کیلئے آفیشل ترانہ جاری کردیا

لاہور(پ ر) کوکا کولا کے انداز سے پاکستان اور کرکٹ کا لطف اٹھاتے ہوئے کوکاکولا کمپنی پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنا آفیشل ترانہ ہم ایک ہیں پیش کیا ہے۔اس ترانے میں پاکستان کے مختلف علاقہ جات خیبر سے کراچی تک کا سفری منظر جس میں میدان سے لے کر صحرا، جنگل، پہاڑ اور سمندر شامل ہیں کی عکسبندی کی گئی ہے۔ یہ ترانہ کوکا کولا کی اس کوشش کا عکاس ہے جو پاکستان میں جذبات کی شدت کو تلاش کرتی ہے اور اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ اس ملک میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی تقریبات، اچھے مستقبل کی امید، اپنی ثقافت، میزبانی اور کرکٹ کے متعلق اپنے جنون کو منانے کے لیے شدید جذبات رکھتے ہیں۔ اس ترانے کے ذریعے پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی آوازوں کو یکجا کر کے اور مختلف رنگوں کو سمیٹ کر ملک کے مختلف حصوں کے لوگوں کی خوشیاں سمیٹ کر ان کی صحیح عکاسی کی ہے۔ہم ایک ہیں کو ذوالفقار ”زلفی“ جبار خان نے پروڈیوس کر کے اس کی ویڈیو ڈائریکشن احسن رحیم نے دی ہے۔ یہ ترانہ مشہور زمانہ کلاسیکل گانے اس پرچم کے سائے کے تلے ہم ایک ہیں جس کو لیجنڈری گلوکارہ نیرہ نور نے گایا کا نمونہ ہے۔ اس ترانے کی آڈیو نے اپنے چھبیس سازندوں کیساتھ پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے ان میں بہت سے ساز ایسے ہیں جو برسوں سے ناپید ہو چکے ہیں۔ مزید اس گانے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سارنگی کو ملک کے قدیم ترین سارنگی نواز نے بجایا ہے اس کے علاوہ پاکستان میوزک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈرمز کا اتنا بڑا سرکل استعمال ہوا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے جنرل منیجر رضوان اللہ خان نے کہا کہ ”کوکا کولا کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اس ملک کی قوم کو جوش اور جنون کے ذریعے اکٹھا کیا جائے۔ یہ ترانہ کوکا کولا کی روایات اور برانڈ کی خصوصیات کا عکاس ہے۔

اس ترانے کو

http://www.facebook.com/cokePakistan/videos/438827963609625 پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

کوکا کولا کمپنی انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی آفیشل پارٹنر ہے جو 2023؁ء تک اس کی واحد نان الکوحل بیوریج پارٹنر بن چکی ہے جس میں ICC کا ورلڈ کپ 2019؁ء بھی شامل ہے۔ کرکٹ پاکستان کا نہ صرف پسندیدہ کھیل ہے بلکہ یہ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سے نوجوان نسل کو سماجی اور ثقافتی حدوں سے نکل کر اپنے جذبات کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔

کوکا کولا کے اس اشتراک سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ کوکا کولا کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ دنیا میں پاکستان کے خوشگوار تاثر کو اجاگر کیا جائے اور ملک میں کرکٹ کے جنون کا جشن منانے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

موجوں کی خودغرضی میں اس مٹی کی خودغرضی میں

ہے انتہا بس عشق کی اس دھرتی کی ہر عرضی میں

سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں ہم ایک ہیں

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی