کشمیر بینڈ کا نیا میوزک ویڈیو ”پری“ریلیز کردیا گیا

کشمیر بینڈ کا نیا میوزک ویڈیو ”پری“ریلیز کردیا گیا

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان بھر میں شہرت حاصل کرنیوالے کراچی کے معروف بینڈ "کشمیر" نے اپنا نیا ویڈیو "پری"جاری کردیا، کشمیر بینڈ کے نئے ویڈیو میں مرکزی گانا گانے والے بلال علی ہیں، جبکہ لیڈ گٹارسٹ ویس خان، بیس گٹارسٹ عثمان صدیقی، ڈرم پر شان جے انتھونی، جبکہ ردھم گٹارسٹ زائر زکی اورکی بورڈ پر علی رضا نے جادو جگایا ہے، "پری"گانا دراصل ڈپریشن اور ناامیدی کا شکار افراد کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ پری امید کا ایک مظبوط اور روشن پیغام ہے۔ گانے کی ویڈیو کی ہدایات اشعر خالد نے دیں ہیں جس میں ایک نوجوان لڑکی کو ناراضگی میں دکھایا گیا ہے، جوکہ موسیقی کو بہت شوق سے سنتی ہے، یاد رہے کہ پری گانے کی شاعری بلال علی نے خود کی ہے، یہ گانا ایک نرم اور خوشگوار نمبر ہے، جو اپنے سننے والوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کا احساس دلاتا ہے۔ کشمیر بینڈ کا قیام 2012میں ہوا، جبکہ بینڈ کی شہرت میں اضافہ پیپسی بیٹل آف دی بینڈ کا 2017کا سیزن ٹو قرار پایا جس میں انھوں نے کامیابی حاصل کی، بینڈ اسٹیج پراپنی پرفارمنس اورمنفرد موسیقی، سحر انگیز آواز، اور زبردست بیس گٹار کا مجموعہ ہے۔یاد رہے کہ کشمیر بینڈ 2017ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈ میں گانوں کی کیٹگری میں "کاغذ کا جہاز"میں بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ ان میوزکاایوارڈ اپنے نام کرچکا ہے، جبکہ جب کہ اس گانے کے لیڈ سنگر بلال علی لکس اسٹائل ایوارڈ میں "خواب"کے ذریعے سنگر آف دی ایئر کی کیٹگری میں نامزدگی وصول کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ "پری"کشمیر بینڈ کے پہلے میوزک البم کا حصہ ہے، جس کا پہلا گانا گزشتہ سال ریلیز کیا گیا تھا۔

مزید : کلچر