”ہیملیٹ“ میں بہترین اداکاری،احد رضا عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد

”ہیملیٹ“ میں بہترین اداکاری،احد رضا عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میرکومقبول ترین تھیٹر ڈرامے ”ہیملیٹ“ میں بہترین اداکاری کرنے پربین الاقوامی ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ڈرامہ سیریل ”یقین کا سفر“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نا صرف پاکستانی شوبزمیں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں، بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ احد کو حال ہی میں ڈرامے ”ہیملیٹ، اے گھوسٹ اسٹوری“ میں بہترین اداکاری کرنے پر ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔”ہیملیٹ“ میں ادا کئے گئے اپنے کردارکے بارے میں احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ ڈرامہ دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں۔

اورمجھے یہ کردارادا کرتے ہوئے دیکھ کرانہیں خوف محسوس ہوا۔ اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے۔واضح رہے کہ 22 ویں بیٹی مچل ایوارڈ کی تقریب رواں ماہ 24 جون کو منعقد کی جائے گی۔

مزید : کلچر