وکیل کو سزا‘ جنوبی پنجاب میں ڈسٹرکٹ بارز کی ہڑتال

وکیل کو سزا‘ جنوبی پنجاب میں ڈسٹرکٹ بارز کی ہڑتال

ملتان‘میلسی(خبرنگار خصوصی‘سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب کی بارز کے نمائندہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق ممبر جڑانوالہ بار عمران منج کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کے موقع پر ملتان کے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے مکمل ہڑتال کی جبکہ ہائیکورٹ بار ملتان کی جانب سے ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعد ہڑتال کی گئی ہے جس کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئیں۔عمران منجھ ایڈووکیت کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے میلسی بارایسوسی ایشن کے وکلاء نے تھانوں میں پولیس کی کرپشن اوروکلاء کے ساتھ نارواسلوک کے خلاف مکمل ہڑتال کی اورکوئی وکیل بھی عدالتوں میں پیش نہ ہواہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر