پنجاب کے 5اضلاع میں ایڈز کے2800مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

پنجاب کے 5اضلاع میں ایڈز کے2800مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

لاہور(آئی این پی) پنجاب کے صرف5اضلاع میں ایڈز کے2800مر یضوں کی موجودگی کے انکشاف پر(ن)لیگ کی رکن اسمبلی(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

 حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں تحر یک التوا کار جمع کروادی 'مر یضوں کے علاج اور ایڈز کی روک تھام کیلئے اقدامات کر نے اور اس اہم معاملے پر ایوان میں بحث کروانے کا مطالبہ۔ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی تحر یک التوا کار میں حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ فیصل آباد 'چنیوٹ 'ساہیوال 'جھنگ اور صرف ننکانہ میں 28سو سے زائد ایڈز کے مر یضوں کی موجودگی بارے ایک رپورٹ میں انکشاف انتہائی خطر ناک ہے مگر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اس بارے میں معلومات کو سامنے نہیں لا رہا پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اس پر مکمل طورپر بدنیتی کا مظاہرہ کر رہا ہے جسکی وجہ سے مر یضوں کا علاج بھی ممکن نہیں ہو رہا فوری طور پر نہ صرف ان مر یضوں کے علاج کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائے بلکہ اس مرض کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے اور اس انتہائی اہم مسئلہ پر ایوان میں بحث کروائی جائے۔

ایڈز

مزید : ملتان صفحہ آخر