تبدیلی سرکار کابجٹ مہنگائی کا  طوفان‘ ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

تبدیلی سرکار کابجٹ مہنگائی کا  طوفان‘ ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

 تبدیلی سرکار کا بجٹ عوام کے لیے مہنگائی اور ٹیکسوں کا بدترین سونامی لایا ہے اور عمران خان نے تباہی کا سونامی برپا کر کے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے عمران خان کی حکومت کے دس ماہ میں مہنگائی،بد عنوانی غربت،افراط زر اور پٹرول وڈیزل سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں میں ہر روز اضافے کا بد ترین رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور عوام کو ہر دن نئی مصیبت حکمرانوں نے مسلط کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے تبدیلی سرکار بجٹ کا بجٹ در حقیقت آئی ایم ایف کے ایجنڈا کی مکمل مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر