تابندہ علی نے عید میلہ لوٹ لیا،ساتھی اکاراؤں کو مات دے دی

تابندہ علی نے عید میلہ لوٹ لیا،ساتھی اکاراؤں کو مات دے دی
 تابندہ علی نے عید میلہ لوٹ لیا،ساتھی اکاراؤں کو مات دے دی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرتابندہ علی نے عید میلہ لوٹ لیا،اپنی پرفارمنس سے سب کو مات دے دی تابندہ علی نے ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک کے شالیمار تھیٹر میں لگائے گئے عید کے خصوصی ڈرامہ”کڑی پٹاکے ورگی“ میں جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل لوٹ لئے۔ان کی شاندار پرفارمنس نے ڈرامہ کو چار چاند لگادئیے۔ تابندہ علی نے بتایاکہ عید کا خصوصی ڈرامہ ہونے کی وجہ سے ان کا ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ مقابلہ سخت تھا اور انہوں نے اپنی پرفارمنس کے لئے قیمتی ڈریسزبھی تیار کروائے ہوئے تھے وہ اپنے پرستاروں کی مشکور ہیں کہ انہوں نے ان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا۔تابندہ علی نے کہاکہ میں نے اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیئے کوریوگرافرز کی خدمات حاصل کی ہوئی تھیں جنہوں نے انہیں عید سے قبل ہی اتنی زیادہ ریہرسلز کروادی تھیں کہ انہیں اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کا موقع ملا۔تابندہ علی نے مزید کہاکہ انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ وہ اپنی بہتر پرفارمنس کی بدولت اپنے پروڈیوسرزاور شائقین کی نظروں میں سرخرو ہوگئی ہیں۔

انشاء اللہ آئندہ بھی وہ اپنی بہترین پرفارمنس کی بناء پر اسی طرح کامیابیاں سمیٹتی رہیں گی۔

مزید : کلچر