محبت لافانی جذبہ ہے اور یہ فطرتاً انسان میں موجود ہوتاہے،ہانی بلوچ

محبت لافانی جذبہ ہے اور یہ فطرتاً انسان میں موجود ہوتاہے،ہانی بلوچ

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ ہانی بلوچ نے کہا ہے کہ محبت لافانی جذبہ ہے اور یہ فطرتاً اً انسان میں موجود ہوتاہے، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے یہ فلسفہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری لوک داستانوں کے کردار ہیر رانجھا، سسی پنوں،لیلیٰ مجنوں،سوہنی مہیوال جیسے بے شمار کردار ہیں جن کی محبت کے افسانے آج بھی لوگوں کو یاد ہیں اور دنیا میں جنگ کیلئے بھی اصول واضح کئے گئے ہیں اسی لیے یہ بات کسی طورپر بھی ٹھیک نہیں ہو سکتی کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے۔ ہانی بلوچ نے کہا کہ عشق میں جدائی کے غم کا بھی اپنا ہی نشہ ہے جسے کوئی بھی بیان نہیں کر سکتا۔میری ڈرامہ سیریل ”ٹوٹے پتے“موضوع کے اعتبار سے منفرد اور اچھوتی ہوگی۔

میرے پرستار مجھے ایک انوکھے روپ میں دیکھیں گے۔

مزید : کلچر