”رانگ نمر ٹو“ہٹ،عید الفطر فلم مقابلہ نیلم منیر خان کے نام
لاہور(فلم رپورٹر)عیدالفطر پر نیلم منیر کی فلم”رانگ نمبر 2“ اور مہوش حیات کی فلم ”چھلاوہ“ کے مابین مقابلہ تھا، جو نیلم منیر خان نے اپنے نام کر لیا۔ نیلم نے ثابت کیا کہ مہوش حیات کا دور گزر رہا ہے، جب کہ نیلم کا دور آرہا ہے۔ نیلم نے فلموں کی سپرہٹ اداکارہ مہوش حیات کو باکس آفس پر بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ نیلم نے اپنی دوسری ہی فلم میں ثابت کر دیا کہ وہ پاکستانی فلموں کی صفِ اوّل کی فن کارہ بننے جا رہی ہیں۔ہدایت کار یاسر نواز کی فلم ”رانگ نمبر 2“ سے نیلم منیر کو الگ کر دیا جائے تو باقی کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ انہوں نے فلم کے ایک، ایک سین بہت محنت کی۔ ”زویا“ کے کردار میں نیلم نے سینئر اداکار جاوید شیخ کے مدِمقابل جم کر اداکاری کی۔مہوش حیات کی چھٹی فلم ”چھلاوہ“ باکس آفس پر کوئی خاص رنگ نہیں جما سکی۔توقع کی جا رہی تھی کہ فلم بین مہوش کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رْخ کریں گے، مگر ایسا نہیں ہوا۔ اس میں مہوش حیات کا قصور کم ڈائریکٹر وجاہت رؤف کا زیادہ ہے۔ چھلاوہ میں مہوش کے کردار کا نام بھی ”زویا“ تھا۔ ”رانگ نمبر 2“ میں نیلم منیر بھی زویا کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔ایک سروے کے مطابق شائقین نے نیلم منیر کو مہوش حیات کی نسبت زیادہ پسند کیا ہے۔