ملتان ‘ بوگس بھرتیاں ‘ سکول اساتذہ  کی تصدیق کا فیصلہ ‘ مہم شروع

ملتان ‘ بوگس بھرتیاں ‘ سکول اساتذہ  کی تصدیق کا فیصلہ ‘ مہم شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) بوگس بھرتیوں کے پیش نظر تمام سکولوں کے اساتذہ کی تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام سکولوں کے اساتذہ اپنی تصدیق عمل جلد ازجلد مکمل کرائیں ، جاری شیڈول کے(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

 مطابق پرائمری اور مڈل سکولز کے پی ایس ٹی اساتذہ 12 جون سے 15 جون تک ، جبکہ دیگر اساتذہ 17اور18جون کوتصدیق کرائیں گے ،ہائی سکولزکے پی ایس ٹی اور ایس ای ایس اساتذہ 12اور13جون کو ای ایس ٹی اور ایس ای ایس ای 14اور15 جون کو جبکہ دیگر 17اور18جون کو تصدیق کرائیں گے ، ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے ہدایت کی ہے کہ اس شیڈول کو 100فیصدیقینی بنایا جائے اور تصدیق کا عمل مقرر ہ مدت میں مکمل کیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بوگس بھرتیوں کا کیس سامنے آچکا ہے جس میں اساتذہ کی جوائننگ بھی کرادی گئی تھی ۔ یہ کیس اینٹی کرپشن میں چل رہا ہے۔

بھرتیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر