کوئی شک نہیں فلم انڈسٹری مشکلات سے نکل رہی ہے،عباس باجوہ

کوئی شک نہیں فلم انڈسٹری مشکلات سے نکل رہی ہے،عباس باجوہ
 کوئی شک نہیں فلم انڈسٹری مشکلات سے نکل رہی ہے،عباس باجوہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار عباس باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فلمیں بند ہونے کے بعد اب ہمارے جدید سینما مالکان کو خود بھی فلمیں بنانی چاہئیں جس سے فلم انڈسٹری اور سینماؤں کی رونقیں بحال ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری زوال کا شکار نہیں صرف مسائل ہیں جو تمام لوگ متحد ہو جائیں تو حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری اور سینماؤں کی رونقیں بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سینما مالکان بھی فلم انڈسٹری کی جانب آئیں اور جدید فلمیں بنائی جائیں۔ عباس باجوہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں فلم انڈسٹری مشکلات سے نکل رہی ہے میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی سٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی۔

مزید : کلچر