ماہرہ خان کی فلم ”سپر سٹار“کی سوشل میڈیا پر پروموشن کا آغاز

ماہرہ خان کی فلم ”سپر سٹار“کی سوشل میڈیا پر پروموشن کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان اپنی فلم ”سپرسٹار“ کی پرموشن کے لئے آئندہ ماہ ٹیم کے ہمراہ لاہور آئیں گی جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پرموشن ڈیزائن کرلی گئی ہے جس کا آغاز کراچی سے ہوگا تاہم دوسرے مرحلے میں کاسٹ لاہور آئے گی جہاں ٹی وی شوز اور دوسرے پروگراموں میں شرکت کی جائے گی۔احتشام الدین کی ڈائریکشن میں بنائی گئی یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماہرہ خان اور بلال اشرف نے سوشل میڈیا پر پہلے ہی پرموشن کا آغاز کردیا ہے۔اس بارے میں ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد مداحوں کے درمیان ہوں گی۔ماہرہ خان اپنی نئی فلم کے حوالے سے بے حد پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔

مزید :

کلچر -