فلم ”رانگ نمبر ٹو“ کی کامیابی خوش آئند ہے:آغا سکندر خان
لاہور (فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل آغا سکندر خان نے کہا ہے کہ میں نے عملی زندگی میں دوستوں سے زیادہ شمنوں سے سیکھا ہے،شوبز میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا رواج عام ہے اور کسی کو کسی کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی۔ فلم ”رانگ نمبر ٹو“ کی کامیابی پر ہدایتکار یاسر نواز اور نیلم منیر سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی سے انڈسٹری کو تقویت پہنچے گی جو انتہائی خوش آئند ہے۔آغا سکندر خان نے کہا کہ فلم کی تمام فنکاروں نے اپنے کردار بہترین انداز میں نبھائے ہیں۔ خصوصاًنیلم منیر نے جس طرح پختہ اداکاری کی ہے اس سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ کئی سالوں سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ نیلم منیر میں سیکھنے کی جستجو نظر آتی ہے اور یقینی طو رپر ان کے کام میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔ انہوں نے یہاں جو بھی مرد یا خاتون اداکار کامیابی کی سیڑھی چڑھنا شروع کرتا ہے تو اس کے خلاف سازشیں شروع کر دی جاتی ہیں اور کسی نہ کسی طرح اسے ناکام بنانے کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔آغا سکندر خان نے کہا کہ کہ خدا کی ذات جسے عزت دے اسے کوئی ذلت نہیں دے سکتا لیکن کوئی بھی اس پر غور کرنے کے لئے تیار نہیں۔