علاقے کی ترقی‘ خوشحالی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے‘ احمد عالم انور

علاقے کی ترقی‘ خوشحالی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے‘ احمد عالم انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور (تحصیل رپورٹر) صوبائی حلقہ 257 میں پیپلز پارٹی کو سیاسی جھٹکا۔ لیاقت پور شہر میں بھر پور سیاست کے حامل مظبوط گروپ نے پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر دوبارہ مخادیم محسن آباد کی (بقیہ نمبر61صفحہ12پر)

ہر قسم کی سیاسی و سماجی حمایت کا اعلان کر دیا ہے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرچوہدری جہاں زیب رشید کے زبردست حامی گروپ کے راہنما حاجی محمد اقبال مغل گروپ کی طرف سے مخادیم محسن آباد کے اعزار میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مخدوم سید احمد عالم انور نے کہا کہ عوام کی ترقی اور اور علاقہ کی خوشحالی ہماری سیاست کا ہمیشہ محور رہی ہے حاجی محمد اقبال مغل گروپ سے ہماری دیرینہ سیاسی و سماجی وابستگی رہی ہے جسے ہم اب نئے جذبہ اور خلوص کے ساتھ پروان چڑھائیں گئیں اللہ پاک ہم سب کو اپس میں ہمیشہ شیر وشکر رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ حاجی محمد اقبال مغل نے کہا کہ ہماری مخادیم محسن آباد سے عرصہ دراز سے روحانی اور سیاسی وابستگی ہیان کے ہم پر بے شمار احسانات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہم پہلے کی طرف ان کے ہر قسم کے تمام فیصلوں کے پابند رہیں گے عشائیہ میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جام بخت اقبال نے انجام دئیے تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد اکرم چشتی نے حاصل کی عشائیہ میں سابق ایم پی اے مخدوم سید مسعود عالم۔ اسسٹنٹ کمشنر اصف اقبال ڈی ایس پی غلام دستگیر خان راجہ محمد سلیم سابق چیرمین بلدیہ راشد رفیق چوہدری۔ ایس۔ایچ اوز ملک محمد اسلم صابر۔حاجی غلام یسین۔ خالد رفیق چوہدری عظیم اشرف چیمہ۔محمد عقیل خان محمد اکرم جہانگیر ی۔حاجی محمد یامین عبدالرشید شاکر۔ خورشید احمد خورشید۔ ظفر حسین چوہان۔ حاجی لیاقت علی مغل۔ حاجی محمد سلیم سمیت چیدہ چیدہ سیاسی و سماجی شخصیات وکلاء۔تاجر عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
احمد انور