عائزہ اور ہمایوں سعیدکی ”میرے پاس تم ہو“ جلد آن ائیر ہوگی

عائزہ اور ہمایوں سعیدکی ”میرے پاس تم ہو“ جلد آن ائیر ہوگی
 عائزہ اور ہمایوں سعیدکی ”میرے پاس تم ہو“ جلد آن ائیر ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور ہمایوں سعیدکی ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ جلد آن ایئرہوگی۔ ہدایت کار ندیم بیگ کی نئی ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ مصنف خلیل الرحمن قمر نے لکھا ہے اور اس کی پیشکش ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب نے دی ہے۔ ڈرامہ میں اداکارہ عائزہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس میں ماڈل و اداکار اسد زمان خان بھی شامل ہیں۔اس میگا پراجیکٹ میں عائزہ خان اور ہمایوں سعید کے کردار کے بارے میں ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہوجائیں گے یہ پاور ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہیں۔دونوں فنکاروں کا کہنا ہے کہ فنّی کیرئیر کے دوران بہت کم ایسے یادگار کردار ادا کئے ہیں۔

مزید : کلچر