اپنا وعدہ آپ سے ویلفیئر آرگنائز یشن کا عوامی خدمات کاسلسلہ تیز

اپنا وعدہ آپ سے ویلفیئر آرگنائز یشن کا عوامی خدمات کاسلسلہ تیز

کراچی(پ ر) اپنا وعدہ آپ سے ویلفیئر آرگنائزیشن (AWAS)نے عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امسال بھی مستحق افراد کے لیے یومیہ بنیادوں پرطعام کا اہتمام کیا۔ صاف ستھرے ماحول اور باوقار انداز میں ضرورت مند افراد کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تازہ اور اعلیٰ معیار کے پھل اور کھانا پیش کیا گیا۔ مجموعی طو ر پر 12سے 13ہزار افراد نے AWASکے دستر خوان پر سجائی گئی نعمتوں سے استفادہ کیا اور انتظامات کو سراہتے ہوئے اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنے والوں کے حق میں دعائیں کیں۔ AWASکے تحت نیکیوں کا یہ سلسلہ یہیں موقوف نہیں کیا گیا غرباء، بے روزگار افراد، بیوہ خواتین اور بچیوں سمیت200سے زائدلوگوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا۔اپنا وعدہ آپ سے ویلفیئر آرگنائزیشن (AWAS) کے صدرکاشف الرحمن کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے کے اختتام کے بعد AWASکے دسترخوان سے استفادہ کرنے والے مستحق افراد نے اس فکر کا اظہار کیا کہ یہ سلسلہ سال کے باقی دنوں میں بھی جاری رہے گا یا نہیں مستحق افراد کا یہ سوال AWASکے لیے بھی ایک چیلنج ہے تاہم AWASکی پوری ٹیم نیکیوں کے اس سلسلے کو پورے سال جاری رکھنے اور دعائیں سمیٹنے کے اس مشن کا دائرہ دیگر علاقوں اور سندھ کے پسماندہ شہروں تک وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر