سی پی او کے پروگرام میں ڈاکٹرمعصومہ حسن کی شرکت

سی پی او کے پروگرام میں ڈاکٹرمعصومہ حسن کی شرکت

کراچی (کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سلسلہ بعنوان(مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ) کے تحت معروف اسکالر اور پاکستان کی پہلی خاتون وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر معصومہ حسن نے شرکت کی۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے اس موقع پرانھیں خوش آمدیدکہااورانکااستقبال کیا۔اس موقع پرایڈیشنل آئی جیزای اینڈ ٹی،کراچی کے علاوہ ڈی آئی جیزہیڈکوارٹرزسندھ، فائنانس،ٹی اینڈ ٹی،سی پی سی سی،ایس آرپی، آپریشن،ساؤتھ زون،ڈی ایل برانچ،سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ سمیت ایس ایس پیزسینٹرل،ایسٹ،ایس پیزٹریفک ملیر، کیماڑی،کمانڈاینڈ کنٹرول،اے وی سی یو،آر آرایف الفلاح،ایس آر پی بیس ٹو اور فائنانس، ویلفیئر،اسٹیبلشمنٹ، آپریشنز،ای ایم سی سی، لیگل کے اے آئی جیز ودیگر سینئرپولیس افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر معصومہ حسن نے شرکاء کو پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی اوراہداف کے حصول میں کی جانیوالی جستجو کو نتیجہ خیزبنانے سے متعلق کہاکہ آپ عام لوگوں میں پولیس کے ایک اچھے اورمثبت تاثر کواجاگر کرنیکے لیئے پولیسنگ کے مجموعی اقدامات کو عوام دوست بنائیں۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے مہمان کو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر