کراچی،ٹریفک حادثات نے 2موٹر سائیکل سواروں کی جان لے لی

کراچی،ٹریفک حادثات نے 2موٹر سائیکل سواروں کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)عوامی کالونی اور کھوکھراپار کے علاقے میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، جن کو ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر دوران علاج ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ سنی اور زخمی بچے 14 سالہ حسنین علی ولد نواز کے ناموں سے کی گئی ہے، کھوکھراپار کے علاقے ملیر ڈھائی نمبر پر ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 19سالہ سخی بابا ولد مرزا خان کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی تھا۔