کراچی، کھلونا پستول دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

کراچی، کھلونا پستول دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)شہر قائد میں پولیس نے کھلونا پستول دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھلونا پستول دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں احسن اور عامر شامل ہے۔پولیس کے مطابق ملزم احسن محکمہ ایکسائز میں پرائیویٹ ملازم ہے۔ ملزم احسن نے وارداتیں کرنے کیلئے پنکچر کی دکان چلانے والے عامر کو ساتھ شامل کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر ٹرپل ٹو رائفل اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر