وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، نصرت واحد

وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، نصرت واحد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے۔ عوام کو بجٹ میں ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ، ڈیڑھ کڑور غریب افراد کیلئے صحت کارڈز، 10 لاکھ کیلئے راشن کارڈ، ہر ماہ 80 ہزار نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضے، انٹرنیٹ، زراعت کیلئے بجلی سستی، فصلوں کی انشورنس، بیکری اشیاء اور ریستورانوں کیلئے ٹیکس میں کمی کردی گئی ہے۔ کراچی کے شہریوں کی سہولیت کیلئے 9 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 45.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ اور مزدور کی کم ازکم اجرت بھی بڑھادی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نامساعد معاشی حالات کے باوجود وفاقی بجٹ میں بزنس کمیونٹی اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ماضی کی حکومتوں کی ناقص معاشی پالیسیوں اور غیر ملکی قرضوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ 2018 میں موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو قرضوں کی مالیت 31 ہزار ارب روپے تھی۔ آئندہ سال قرضوں پر سود کی مد میں 3 ہزار ارب روپے دینا ہوں گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر