جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا20 روز بعد معطل،ضمانت منظور

جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا20 روز بعد معطل،ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس سیدمظاہر علی اکبر نقوی اور مسٹر جسٹس محمد وحید خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جج کو کرسی مارکرزخمی کرنے والے وکیل عمران منج کوانسداد دہشت گردی کی عدالت سے سنائی گئی سزا 20روز بعد معطل کر دی ۔فاضل بنچ نے عمران منج کے کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیاہے ۔عمران منج نے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

جڑانوالہ کے سینئر سول جج کو بھری عدالت میں کرسی مار کر 25اپریل 2019ءکو لہو لہان کردیا تھا ، جس کے بعد انہیں گرفتارکرلیا گیا ، فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسے 23مئی کو 18سال 6ماہ قید اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف عمران منج نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی۔
سزا معطل