ڈیرہ میں بلدیات بچاﺅ کنونشن ‘ حکومتی سسٹم کیخلاف مزاحمت کا اعلان

ڈیرہ میں بلدیات بچاﺅ کنونشن ‘ حکومتی سسٹم کیخلاف مزاحمت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان( نمائندہ خصوصی ‘سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازیخان میں آل پنجاب یوسی چئیر مین کے زیراہتمام دوسرا بلدیات بچاو¿کنونیشن منعقعد کیا گیا جس میں ڈیرہ غازیخان اور جنوبی پنجاب سمیت اپر پنجاب کی مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے مئیرزمنتخب چئیر مینز مردوخواتین کونسلرز کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی.عدنان خان جوئیہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے کنونیشن سے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

خطاب کرتے ہوئے سابق لارڈمئیر لاھور کرنل (ر)مبشر جاوید ودیگر ارکین کا کہنا تھا کہ موجود حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی وہ بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اس فیصلے کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا.موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام کو ختم کر کے پنجاب کے عام لوگوں کا قتل عام کیاھے عوام وزیر اعظم سے سوال کرتی ھے کہ یہ شب خون ہمارے اوپر کیوں مارا گیا۔جمہوری نظام کی نرسری کو کچلنے کی وجہ بتائی جائے ۔پہلے جنرل الیکشن کی نظر ہمارے اختیارات سلب کیے گئے۔ فنڈز روک دئیے گئے اس کے بعد بغیر کسی جواز کے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں پر شب وخون مارا گیا جوکسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ھے انہوں نے کہاکہ نئی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے۔میئر لاہوران کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی آئینی مدت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلی سرکار ان کو مناسب فنڈز بھی جاری کریں تاکہ وہ اپنے حلقوں میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ صفرائی سھترائی سمیت ان کے بنیادی مسائل حل کرسکیں کنونیشن میں ڈیرہ سے طیبہ عزیز، ملتان سے آمنہ عزیز، مظفرگڑھ ام کلثوم، ضلع کونسل ڈیرہ کے سابق چیرمین عبدالقادر کھوسہ، سابق مئیر ڈیرہ شاھدحمیدچانڈیہ،ڈیرہ کارپوریشن کے سابق ڈپٹی مئیر شیخ اسرار احمد، ڈیرہ ضلع کونسل کے سابق چئیرمین آحمد خان لغاری، اقبال لغاری، سلطان ڈاھا، ملک فہیم امجد،ناظم بزدار ملتان سے عبدالمجید، وھاڑی سے راو شبیر خان، کوٹ چھٹہ ظفر عالم گورمانی،لودھراںسے میاں راجہ سلطان پیرزادہ،عرفان خان جوئیہ،میاں ذیشان،مظفرگڑھ سے عمر گوپانگ،جھنگ سے نواب بابر علی سیال،سیدفرخ حسین شاہ،اوکاڑہ سے عمراجمل چوھدری، فیصل آباد سے میاں ایوب ناصر، کوٹ مٹھن سے خواجہ غلام فرید کوریجہ ودیگر شریک تھے اس موقع پر مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہ موجود بجٹ میں نچلی سطح پر عوامی فلاح و بہبود کےلئے کوئی بھی واضح اعلان نہیں کیا گیا جبکہ چینی سمیت اشیا خورد و نوش پر مزید ٹیکس لگا کرتبدیلی سرکار نے غریب سے کیے گئے وعدوں کی نفی کی ہے اور ان کے منہ سے دو وقت کا نوالہ چھینے کی بھر پور کوشش ہے.لہذا تمام منتخب ارکین بلدیاتی ادارے اس بجٹ کو آئی ایم ایف بجٹ کا نام دینے پر مجبور ہیں.
اعلان