یوم انہدام جنت البقیع ‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں

یوم انہدام جنت البقیع ‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں

ملتان ( سٹی رپورٹر)قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تحریک نفاذفقہ جعفریہ ریجنل کونسل ملتان کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ٹی این ایف جے پنجاب کے رہنما علامہ سید زاہدعباس کاظمی ، علامہ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

سیدباقرعلی نقوی ، سیدمحتشم عباس نقوی ، راقب حسنین راقب ،سید ہاشم رضوی،سید زوار حسین کاظمی،سیدین نقوی ،حشمت حسین بہلول اور دیگر رہنما نے کی ۔ریلی کے شرکاءخطاب کرتے ہوئے علامہ سید زاہدعباس کاظمی نے کہا کہ اگر امت مسلمہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی مسماری کا راستہ روک لیتی تو کسی کو بےت المقدس کو آگ لگانے کی جرات نہ ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ 8شوال کا احتجاج کسی ذات یا جماعت کیخلاف نہیں بلکہ عظیم اسلامی اور انسانےت کے ورثے کے تحفظ کے لئے ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مزاراتِ مقدسہ کی ازسرنوتعمیر اور عظمتِ رفتہ کی بحالی کی طرف توجہ دیںکیونکہ اسی میں پوری انسانیت کی اصلاح و فلاح ،کامیابی و سرفرازی اور خوش بختی و سعادت کا راز مضمر ہے۔دریں اثناءمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم انہدام جنت البقیع کے المناک واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان میں یوم انہدام جنت البقیع پر گھنٹہ گھر چوک سے نواں چوک تک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ طاہر عباس نقوی،علامہ ناصرسبطین ہاشمی، علامہ سلطان نقوی اور آئی ایس او ملتان ڈویڑن کے صدر عاطف حسین سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔جبکہ ریلی میں سلیم عباس صدیقی،سید دلاور عباس زیدی،قمر عباس نقوی،مہر سخاوت علی،مولانا عمران ظفر،مولانا ممتاز حسین ساجدی، مردوخواتین مظاہرین نے سینکڑوںکی تعدادمیں شرکت کی۔

ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر