قومی ا یئرلائن نے حج آپریشن 2019 کی تیاریاں مکمل کرلیں

قومی ا یئرلائن نے حج آپریشن 2019 کی تیاریاں مکمل کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ا یئرلائن نے رواں سال حج آپریشن میں 318 پروازوں سے 84 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی، قبل ازحج آپریشن 4 جولائی سے شروع ہوگا اور 5 اگست تک آپریشن جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں فرزندان توحید رب العزت کی عبودیت کا اعتراف کرتے ہوئے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں، قومی ایئرلائن نے حج آپریشن 2019 کی تیاریاں مکمل کرلیں، اس سال پی آئی اے 318 پروازوں سے 84 ہزار عازمین حج کوحجازمقدس پہنچائے گی۔پی آئی اے قبل ازحج آپریشن 4جولائی سے شروع کرے گی، یہ آپریشن 5اگست تک آپریشن جاری رہے گا جبکہ حجاج کرام کی وطن واپسی 17اگست سے شروع ہوگی اور 14ستمبر تک حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن جاری رہے گا۔پہلی حج پرواز اسلام آباد سے 300 سے زائدعازمین کولیکر جدہ روانہ ہوگی، پی آئی اے اپنے حج آپریشن میں بوئنگ777طیارہ آپریٹ کرے گی۔اسلام آباد سے 14 ہزار 40 عازمین، کراچی سے15ہزار125عازمین، لاہور سے14ہزار922عازمین، پشاور سے 8 ہزار 750عازمین کو سعودی عرب پہنچایاجائیگا۔پی آئی اے سیالکوٹ سے 4300، ملتان سے 5300،فیصل آباد سے1700، کوئٹہ سے 8794 جبکہ سکھر سے 639 عازمین کوحجازمقدس پہنچائے گی۔پی آئی اے جدہ اور مدینہ کیلئے اپنا حج پرواز آپریٹ کرے گی، حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی اموراور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی اتھارٹی کو شیڈول روانہ کردیا ہے۔