وفاقی بجٹ روشن مستقبل کی نوید ‘ تبدیلی ضرور آئیگی ‘ مسز شاہدہ احمد

وفاقی بجٹ روشن مستقبل کی نوید ‘ تبدیلی ضرور آئیگی ‘ مسز شاہدہ احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز)ماضی کے حکمرانوںنے عوام کے نام پر قرضے حاصل کرکے ذاتی محل بنائے وفاقی بجٹ روشن مستقبل کی نوید ہے ملک وقوم کو قرضوں سے نجات دلانے کےلے ٹیکس نظام کو بہتر بنایاجارہاہے ۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے لاہو رروانہ ہوتے وقت صوبائی حلقہ209 کے معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چےت کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ معاشی استحکام اور(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

مضبوط قوم بننے کےلے ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھانا ہوگا اورعوام کو حکومتی اقدامات اورجاری پالیسیوں سے بھرپور فائد ہ اٹھاناچاہےے اگر ٹیکس نظام کوبہتر اورمضبوط نہ بنایاگیا تو عالمی مالیاتی اداروں کاتسلط بڑھتاجائے گا ماضی کے حکمرانوںنے ٹیکس نظام کو کمزور کیا ہے موجودہ حکومت ٹیکس نظام پر عوام کااعتماد بحال کرنے کےلے کوشاں ہے ٹیکس نظام کوفعال بناکرہی عوام کی بہترخدمت اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکتاہے۔
مسز شاہدہ احمد