سی ای او ایجوکیشن متحرک‘ رشوت خوروں‘ ٹاؤٹوں کیخلاف مہم شروع

سی ای او ایجوکیشن متحرک‘ رشوت خوروں‘ ٹاؤٹوں کیخلاف مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن نے رشوت خوروں اور ٹاؤٹوں کیخلاف مہم شروع کر دی۔ایجوکیشن دفاتر کے باہر کچھ افراد دھندے میں ملوث ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان شمشیر احمد خاں کی زیرصدارت ای ٹرانسفر کے تحت اساتذہ کے کوائف کی ویری فکیشن کے سلسلہ میں ڈی ای او سیکنڈری ملتان کے دفتر میں تمام ضلعی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

تعلیمی افسران کا اجلاس ہوا جس میں محمد ریاض خاں ڈی ای او سیکنڈری ملتان، راؤ محمد جاوید رفیق ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ، مسز نصرت فردوس ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ، رانا ولایت علی، مس خالد عالم، طارق حبیب فاروقی، محمد خالد ایاز و دیگر نے شرکت کی۔ شمشیر احمد خاں نے تینوں ڈی ای اوز کو کنوینئرز مقرر کر کے سکول سربراہان جن کی شہرت اچھی ہے‘کمیٹیوں کے ممبران بنا دیا اور پی ایس ٹی اساتذہ کے تمام کوائف چیک کر کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ٹرانسفر کے لئے حتمی صورت دے کر بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ اسی طرح ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کے ٹائم لائن کے مطابق دی گئی فہرستوں کے مطابق تمام کوائف چیک کر کے بھجوائے جائیں گے۔ ڈی ای او سیکنڈری تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں مردانہ و زنامہ کے اساتذہ کے ای ٹرانسفر کے سلسلہ میں کوائف چیک کریں گے۔ پرائمری اور مڈل سکولز مردانہ کے اساتذہ کے راؤ محمد جاوید رفیق ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ اور پرائمری و مڈل سکولز زنانہ کے اساتذہ کے کوائف نصرت فردوس ڈی ای او زنانہ ویریفائی کر کے دیں گی۔ علاوہ ازیں فنانشل اسسٹنٹ کی امدادی رقوم کی ادائیگی کے لئے شمشیر احمد خاں نے متعلقہ افراد کو اپنے دفتر ہر روز مخصوص تعداد میں بلوا کر اس بات کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ کسی نے رشوت تو نہیں دی۔ دو افراد جنہوں نے رشوت دے رکھی تھی‘ ان کو رقم واپس کروا دی ہے۔ باقی بھی اگر بتا دیں گے تو ان کی رقم بھی واپس ہو جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ایجوکیشن دفاتر کے باہر کچھ افراد اس دھندے میں ملوث ہیں جن کا اب سدباب کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔