الخدمت عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے،حافظ نعیم الرحمن

الخدمت عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے،حافظ نعیم الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی وصدرالخدمت حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے الخدمت محدود وسائل کے باوجود عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے۔حکومت کے کرنے کے کام الخدمت کررہی ہے۔عوام کی خدمت رضاالٰہی کیلئے کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید میں منعقدہ عید ملن تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر راشد قریشی نے خطاب کیا،نگران اسپتال ڈاکٹر عبدالمالک نے کارکر د گی رپورٹ برائے 2018پیش کی، جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر عبدالقادرسومرونے خطبہ استقبالیہ دیا۔تقریب میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔تقریب میں اسپتال کے ملازمین کی سالانہ کارکردگی کو سراہا گیا اوربہترین کارکرگی کے حامل کارکنوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسپتال کے کارکن جذبہ خدمت کے تحت کام کریں۔اسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین حسن اخلاق کے ذریعے اچھا تاثر اور پیغام دیں،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت کے صحت مراکز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔صحت کے شعبے میں اپنے کاموں کے دائرے کو مزید بڑھا نا چاہتے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائر یکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال میں اعلیٰ و ادنیٰ سب انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں اوریہ خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کررہے ہیں تاہم ہم سمجھتے ان کی خدمات کو تحسین پیش کرنا نہایت ضروری ہے اوراسی لیے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ قبل ازیں نگراں الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال ڈاکٹر عبد الملک نے سال 2018کی کرکاردگی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ اسپتال میں خدمت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی بہترین صلاحیتوں کی بدولت لاکھوں مریض اسپتال سے استفادہ چکے ہیں۔ قبل ازیں اسپتال ایم ایس ڈاکٹر عبد القادر سومرو نے خطبہ استقبالیہ دیا۔