ڈی جی کینال پر قائم بوسیدہ پل گرنے کا خطرہ‘ اہل علاقہ کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

ڈی جی کینال پر قائم بوسیدہ پل گرنے کا خطرہ‘ اہل علاقہ کا انتظامیہ کیخلاف ...

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان) شادن لُنڈ ڈی جی کینال پر پچاس سال قبل بنایا گیا 4فٹ چوڑا پل جوکہ ہزاروں لوگوں کی واحد گزرگاہ ہے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے پل کے دونوں اطراف دیواریں گر چکی ہیں اور ڈاٹ میں بڑی بڑی دراڑیں پڑ چکی ہیں پل اس وقت خطرناک حالت اختیار کر چکی ہے یہاں سے روزانہ سینکڑوں لوگ گزرتے ہیں کیونکہ مقامی لوگوں کو اپنی زمینوں پر جانے کیلئے اور شہر کے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

سب سے بڑے قبرستان جانے کیلئے بھی اسی خطرناک پل سے گزرنا پڑتا ہے محکمہ انہار نے گزشتہ ایک سال سے اس پل کو خطرناک قرار دے دیا ہے اور پل کی دیوار پر لال سیاہی سے نوٹس بھی لکھ دیا لیکن متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ یہاں سے گزرنے پر مجبور ہیں کئی بار عوامی احتجاج ہوا مقامی ایم پی اے،ایم این اے اور انہار افسران کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر آج تک کسی نے توجہ نہ دی شہریوں احمد خان حیدرانی،بشیر احمد حیدرانی،قادر بخش،محمد اشرف حیدرانی،عطاء محمد لُنڈ،عبدالمجید پہلوان،قادر بخش سیال،ماما ریاض احمد،فوجی نذیر احمد،حمید اللہ حیدرانی،شہاب الدین ملغانی،جہانزیب ملغانی اور حاجی محمد اسلم حیدرانی نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر