ملتان میں ڈاکو راج‘ جگہ جگہ ناکے‘ لوٹ مار‘ متاثرین کا احتجاج
ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے میں ڈاکووں نے عباس سے موبائل وتین ہزار روپے نقدی اور نزیر سے 45 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور 23 ہزار روپے نقدی چھین(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)
لی۔تھانہ قطب پور ہی کے علاقے میں چوروں نے آصف کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ڈاکووں نے عدیل سے موٹر سائیکل چھین لی۔تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں چوروں نے اشفاق کے گھر سے 35 ہزار روپے مالیت کے دو موبائل فون چوری کر لئے۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ڈاکووں نے اللہ رکھا سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔تھانہ بستی ملوک ہی کے علاقے میں چوروں نے اللہ رکھا کے گھر سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں چوروں نے راشد کی موٹر سائیکل اور ناصر کے گھر سے 9 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کے زیورات،نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔تھانہ راجہ رام کے علاقے میں ڈاکووں نے عاقب سے موٹر سائیکل۔موبائل فون اور نقدی چھین لی۔تھانہ لوہرتای گیٹ کے علاقے میں چوروں نے شان کی موٹر سائیکل اور خضر کے 45 ہزار روپے مالیت کے 3 موبائل فون چوری کر لئے۔ تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں ڈاکووں نے عقیل سے 45 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔تھانہ الپہ کے علاقے میں چوروں نے غضنفر کی موٹر سائیکل اور غلام عباس کے گھر سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں چوروں نے قمر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ صدر کے علاقے میں چوروں نے مرید اور غضنفر علی کے موٹر سائیکل چوری کر لئے۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکووں نے عمر فاروق سے 12 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون اور محمد وریام کی بیوی سے پرس چھین لیا پرس میں 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون موجود تھا۔ تھانہ گلگشت ہی کے علاقے میں چوروں نے مختیار کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کے زیورات،نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔تھانہ گلگش پہی کے علاقے میں چوروں نے عبد المالک کی موٹر سائیکل اور طارق کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں چوروں نے جناح علی کی دکان سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں چوروں نے جاوید کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں چوروں نے کلیم کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ تھانہ چہلیک کے علاقے میں چورون نے احسن کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔
متاثرین