لوڈشیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان کے الیکٹرک

لوڈشیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان کے الیکٹرک

کراچی (پ ر) لانڈھی نمبر 6اور ارد گرد کے علاقے میں بجلی بحال ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چند ایک مقامات پر علاقائی فالٹس کو بروقت درست کردیا گیا۔ لانڈھی میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔ مقامی فالٹس کی بروقت درستگی کیلئے عملہ 24گھنٹے موجود ہے تاہم صارفین بجلی کی بندش سے متعلق شکایت کیلئے 118کال سینٹر، 8119پر ایس ایم ایس یا ادارے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر