آئندہ ماہ سے ایم جے یو آئی کی رکنیت  سازی مہم شروع‘ 12جولائی کو کنونشن

آئندہ ماہ سے ایم جے یو آئی کی رکنیت  سازی مہم شروع‘ 12جولائی کو کنونشن

ملتان (سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت علماء اسلام کا قیام عمل میں آ گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس پیر طریقت مولانا اجمل قادری کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک بھر سے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

ساڑھے11سو سے زائد علماء ارکان عمومی نے شرکت کی۔ جس میں ولی کامل حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ‘ حضرت غوث ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت عبداللہ درخواستی رحمۃ اللہ علیہ‘ غوث ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت عبداللہ درخواستی رحمۃ اللہ علیہ کا مرتب کردہ دستور و منشور کو اپنی جماعت کا منشور و دستور قرار دیا گیا۔ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرنے اور ناموس رسالت و ختم نبوت کے قوانین کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں مرکزی اور صوبائی عہدیداران کا تقررکیا گیا۔ متفقہ رائے سے پیر طریقت مولانا اجمل قادری کو مرکزی سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا۔ جبکہ مولانا سید چراغ الدین شاہ مرکزی امیر‘ مفتی احمد علی ثانی مرکزی جنرل سیکرٹری‘ مفتی ریاض ناظم اول‘ مولانا سیف الرحمن آرائیں آف حیدر آباد نائب امیر‘ ناظم مالیات سید انعام اللہ آف حیدر آباد مقرر کیے گئے۔ اس طرح پنجاب کے امیر پیر حسن ناصر‘ سیکرٹری جنرل مفتی خالد محمود ازہر‘ نائب امیر اول حافظ گلزار احمد‘ نائب امیر دوم مولانا قدرت اللہ‘ ڈپٹی سیکرٹری مولانا عبدالحفیظ کھوکھر‘ سیکرٹری اطلاعات پیر سیف اللہ بخاری بنائے گئے۔ صوبہ سندھ کے امیر مولانا یوسف آف کراچی‘ جنرل سیکرٹری مولانا سید مسعود شاہ‘ ڈپٹی سیکرٹری احسان الدین شکار نامزد ہوئے۔ کے پی کے  امیر مولانا شفیع الرحمن خٹک  سیکرٹری جنرل سید ہمت اللہ شاہ آف مردان‘ بلوچستان کے امیر مولانا فتح محمد بنائے گئے۔ اجلاس میں پنجاب‘ سندھ بلوچستان‘ گلگت‘  بلتستان‘ آزاد کشمیر سے علماء نے بھرپور طریقہ سے شرکت کی۔ مرکزی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا اجمل قادری نے کہا کہ عبداللہ درخواستی رحمۃ اللہ علیہ کے دور کے جماعتی دستور و منشور پرہی عمل کریں گے۔ بعد میں کی گئی(ف) اور (س) کی تبدیلیاں نہیں مانتے۔ مولانا اجمل قادری نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ایم جے یو آئی کی رکنیت سازی کا آغاز ہو گا۔ جو ماہ ربیع الاول تک جاری رہے گی۔ ملتان میں رکنیت سازی کے حوالے سے 12جولائی کو مرکزی جمعیت علماء اسلام کا کنونشن ہو گا۔ جس میں مرکزی امیر سمیت عہدیداران خطاب کریں گے۔ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر