ماڈل کورٹ ملتان‘ مقدمہ میں ملوث ملزمہ کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم

ماڈل کورٹ ملتان‘ مقدمہ میں ملوث ملزمہ کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم

ملتان(خبرنگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے. فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق ملزم محمد اسلام کے خلاف ایک کلو 380 گرام چرس بر آمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جو منشیات فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا. جس کو مشکوک جان کر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے روک کر تلاشی لی تو ملزم کے قبضہ سے منشیات برآمد ہوئی تھی تاہم گزشتہ سماعت میں فاضل جج نے ملزم(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

 کو ایک سال قید 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 1 ماہ جیل قید کاٹنے کی سزا سنائی ہے.

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر