25 اگست کو میڈیکل‘ ڈینٹل کالجز میں انٹری ٹیسٹ‘ داخلہ پالیسی سخت کرنیکا فیصلہ

25 اگست کو میڈیکل‘ ڈینٹل کالجز میں انٹری ٹیسٹ‘ داخلہ پالیسی سخت کرنیکا فیصلہ

ملتان(وقا ئع نگار)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایڈمیشن بورڈ نے پاکستان بھر کے تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں انٹری ٹسٹ 25 اگست کو لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے کئے پالیسی  سخت کردی گئی۔میٹرک کے  نمبر شمار نہیں ہوں گے۔انٹری ٹیسٹ میں کم از کم ساٹھ فیصد نمبر لینا ضروری قرار دے دیا گیا۔جبکہ 70 فیصد کم ایگری گیٹ رکھنے والے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

 طالب علم نہ نجی و سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے کے اہل نہیں ہوگا۔ملک بھر میں میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں لینے کے لیے  انٹری ٹیسٹ کی تاریخ۔ نصاب اور معیار ایک کرنے کا اعلان کردیا گیا۔اس کے علاوہ وہ ملک بھر میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے نصاب میں بھی ایک ہوگا گا جو چاروں صوبوں اور وفاق میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا معیار بھی ایک جیسا ہوگا۔پی ایم ڈی سی کونسل کے دس جون کو ہونے والے فیصلوں میں یہ اہم تبدیلی کی گئی ہیں ذرائع کے مطابق  ملک بھر میں میں پہلی مرتبہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ ٹیسٹ (ایم ایم ڈی سی اے ٹی) انٹری ٹیسٹ کا کا انعقاد کیا جا رہا ہے ہے جو پچیس اگست کو منعقد ہوگا.۔اور ایف ایس سی کے 50 فیصد نمبر مقرر کر دیے گئے ہیں ہیں ایم ڈی کیٹ میں کم از کم 60 نمبر والا پاس ہوگا۔واضح رہے اس سے قبل انٹری ٹیسٹ میں پاس فیل کا تصور نہیں تھا تھا ان ٹیسٹ میں جتنے بھی نمبر حاصل کیے جاتے تھے انہیں ایگریگیٹ میں شامل کر لے جاتا تھا۔

ٹیسٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر