لنگر سرائے ‘ ڈی پی او کا نوٹس ‘ سود خوروں ‘ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  لنگر سرائے ‘ ڈی پی او کا نوٹس ‘ سود خوروں ‘ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ...

لنگر سرائے (نمائندہ پاکستان ) روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن ‘ لنگر سرائے میں سود خوروں ‘ منشیات فروشوں کےخلاف ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر کا کارروائی کرنیکا فیصلہ ‘ تھانہ صدر مظفر گڑھ کی حدود میں واقع بستی لنگر سرائے اور جمیل آباد میں تیمور ‘ محمد یاسر عرف ٹنگا ولد محمد طفیل اور محمد اشفاق ولد محمد اسحاق گزشتہ کئی سالوں سے سود کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں ‘ ان کے اس کاروبار کی وجہ سے بستی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

 لنگر سرائے اور جمیل آباد کے درجنوں سادہ لوح خاندان تباہ و برباد ہو چکے ہیں ‘ ان خاندانوں کی داد رسی کیلئے گزشتہ روز اہل علاقہ نے ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر کو درخواست دی جس پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر مظفر گڑھ کو کارروائی کے احکامات جاری کردئیے ‘ جس کے باعث بستی لنگر سرائے اور جمیل آباد میں موجود سود خوروں اور منشیات فروشوں میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے اور وہ اپنے بچاﺅ کیلئے کوششیں کرنے لگے ہیں ‘ اس صورتحال کے پیش نظر اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او مظفر گڑھ سے پر زور اپیل کی ہے کہ کسی بھی پریشر سے قطع نظر علاقہ میں موجود سود خوروں اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کا قلع قمع ہو سکے ۔

فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر